Sunday, November 28, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

مسلم لیگ ق نے حکومت سازی میں پی ٹی آئی کی حمایت کا باضابطہ اعلان کر دیا

مسلم لیگ ق نے حکومت سازی میں پی ٹی آئی کی حمایت کا باضابطہ اعلان کر دیا
July 30, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز ) شہر اقتدار میں جوڑ توڑ کا کھیل عروج پر پہنچ گیا ۔ مسلم لیگ ق نے حکومت سازی میں پی ٹی آئی کی حمایت کر باضابطہ اعلان کردیا ۔ چوہدری شجاعت حسین کی قیادت میں پاکستان مسلم لیگ ق کے وفد نے بنی گالہ میں عمران خان سے ملاقات کی ۔  چودھری برادران نے کپتان کو مبارکباد دی اورانہیں مرکز اور صوبے میں بھرپور حمایت کی بھی یقین دہانی کرائی۔  عمران خان نے چوہدری برادران کو ساتھ لے کر چلنے کی یقین دہانی کرائی ۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے مظفرگڑھ سے ایم این اے باسط بخاری ،ایم پی اے خرم خان لغاری، بھکر سے ایم این اے ثناءاللہ مستی خیل ،ایم پی اے سید اکبر نوانی ، امیر محمد خان ، نومنتخب رکن قومی اسمبلی غفار وٹو اور ایم پی اے فدا وٹو نے بھی ملاقات کی اور پی ٹی آئی میں شمولیت کااعلان کیا۔ دوسری جانب ایرانی سفیر مہدی ہنردوست خط میں عمران خان کومبارکباد دی اور ایرانی حکومت کی  جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ چین کے سفیر ژاؤ جنگ نے بنی گالہ میں عمران خان سے ملاقات کی۔ چینی سفیر نے اپنی حکومت کی جانب سے عمران خان کو تہنیتی پیغام پہنچایا۔ اس موقع پرعمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت میں آکر چین کیساتھ تعلقات کو مزید بہتر بنائیں گے ۔ پاک چین دوستی دنیا کیلئے ایک مثال ہے۔ مالدیپ کے صدرعبداللہ یامین نے بھی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو ٹیلی فون کیا اور انتخابات میں کامیابی پرمبارکباد پیش کی۔