Tuesday, October 4, 2022

مسلم لیگ ق جوڑ توڑ کے محاذ پر متحرک ، 13 رہنما ق لیگ میں شامل

مسلم لیگ ق جوڑ توڑ کے محاذ پر متحرک ، 13 رہنما ق لیگ میں شامل
لاہور ( 92 نیوز) مسلم لیگ ق جوڑ توڑ کے محاذ پر بھی متحرک ہے ، 13 رہنما مسلم لیگ ق میں شامل ہوگئے،قائم مقام گورنرپنجاب چودھری پرویزالہٰی نے اعتماد کرنے والوں کاخیرمقدم کیا۔ مسلم لیگ ق جوڑ توڑ  کے محاذ پر متحرک  ہے  جس میں ایک روز میں ہی  تیرہ اہم رہنما  شامل ہوگئے ، مختلف رہنماؤں نے گورنرہاؤس میں منعقدہ تقریب میں مسلم لیگ ق میں شمولیت کااعلان کیا ۔ اس موقع پر ایم این اے مونس الہٰی اور کامل علی آغا،عارف گل بھی  موجود تھے ، فیصل آبادسےسابق وفاقی وزیرٹیکسٹائل مشتاق احمد چیمہ،اوکاڑہ سےسابق ایم پی اے دیوان اخلاق شمولیت اختیار کرنے والوں میں شامل ہیں۔ اوکاڑہ سے سابق ایم پی اے میاں اصغر علی جیویکا،سابق ٹاؤن ناظم  سجاد حیدر نے بھی مسلم لیگ ق میں شمولیت اختیارکی۔ سمندری سے ٹکٹ ہولڈر قومی اسمبلی خالدمحمود گل،صداقت خان لودھی،ضیا اللہ گجر،ریحان کسانہ نےبھی ق لیگ کی قیادت پر اعتماد کااظہارکیا،۔ حاجی عبدالقادر،عارف چیمہ،عامروڑائچ،رائے قادر ،ٹکٹ ہولڈر خالد پرویزگل بھی مسلم لیگ ق  میں شامل  ہوگئے۔ قائم مقام گورنرپنجاب چودھری پرویزالہٰی نے  شامل ہونے والوں کا خیر مقدم کیا ، اس موقع پر چودھری پرویزالہٰی کاکہنا تھا کہ مسلم لیگ ق  عوامی  کے مسائل حل کرنے کی سیاست کرتی ہے ، بلدیاتی میدان میں مسلم لیگ ق بھرپور انداز  میں  اترے گی۔