Saturday, July 27, 2024

مسلم لیگ ق اور تحریک انصاف کا سینیٹ انتخابات مل کر لڑنے کا فیصلہ

مسلم لیگ ق اور تحریک انصاف کا سینیٹ انتخابات مل کر لڑنے کا فیصلہ
February 4, 2018

لاہور ( 92 نیوز)  چودھری برادران نے تحریک انصاف کے ساتھ مل کر سینیٹ کے انتخابات لڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے ، پی ٹی آئی وفد سے ملاقات کے بعد چوہدری پرویز الہٰی کا کہنا تھا سینیٹ انتخابات میں متفقہ امیدوار لانے کی کوشش کریں گے ۔  شاہ محمود قریشی کہتے ہیں ہمیں مل کر ایسی منصوبہ بندی کرنی ہے جس سے بہتر نتائج نکل سکیں ۔

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی کی قیادت میں 5رکنی وفد نے چوہدری برادران سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی ۔  ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےچوہدری پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ سینیٹ کے انتخابات میں متفقہ امیدوار لانے پر مشاورت ہوئی ہے۔

پی ٹی آئی رہنماء شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ دونوں جماعتیں مل کرچلیں تو بہتر نتائج حاصل کر سکتی ہیں، مل کر سینیٹ کے انتخابات لڑنے سے متعلق آٹھ رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے،جو حتمی فیصلہ کرے گی ۔

کمیٹی میں تحریک انصاف کے شفقت محمود،عبدالعلیم خان،میاں محمود الرشید،سبطین خان  اور مسلم لیگ ق کے طارق بشیر چیمہ،ظہیر الدین خان،عظیم الدین لکھوی اور راجہ بشارت  کے نام شامل کئے گئے ہیں  ۔