مسلم لیگی ایم این اے نثار جٹ کا عہدے سے استعفیٰ کا اعلان

لاہور ( 92 نیوز ) مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نثار جٹ نے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا ۔ 92 نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ختم نبوت کے قانون میں تبدیلی کرنیوالوں کو عیاں نہ کرنے پر اعتراض ہے ۔
نثار جٹ نے اپنی گفتگو میں پیر آف سیال شریف کے موقف کی تائید کی اور مستعفی ہونے کا اعلان کیا ۔
ڈاکٹر نثار جٹ ڈاکٹر نثار جٹ قومی اسمبلی کے حلقے این اے 81 سے قومی اسمبلی کے رکن تھے۔
مسلم لیگ ن کے ایم پی اے رضا نصر اللہ گھمن نے تحریری استعفیٰ سپیکر پنجاب اسمبلی کو بھجوا دیا ۔ رضا نصر اللہ گھمن کی گوجرانوالہ ختم نبوت کانفرنس میں شرکت بھی متوقع ہے ۔