Saturday, July 27, 2024

مسلم خواتین کیخلاف نازیبا الفاظ کے استعمال پر بورس جانسن مشکلات کا شکار

مسلم خواتین کیخلاف نازیبا الفاظ کے استعمال پر بورس جانسن مشکلات کا شکار
August 10, 2018
لندن (92 نیوز) مسلم برقع پوش خواتین کو لیٹر باکس کہنے پر سابق وزیر داخلہ بورس جانسن کی مشکلات کم نہ ہو سکیں۔ حکمران ٹوری پارٹی نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر بورس جانسن کیخلاف تحقیقات کا اعلان کر دیا۔ بورس جانسن کے مسلم خواتین سے متعلق بیان کے بعد حکمران ٹوری پارٹی کو بیشتر عوامی شکایات موصول ہوئیں،جنہیں ایک آزاد پینل دیکھے گا۔ پینل کے پاس بورس جانسن کو پارٹی سے بے دخل کرنے کا بھی حق ہے۔ حکمران پارٹی نے تحقیقات سے متعلق مزید کوئی بات کرنے سے بھی منع کردیا۔ پارٹی ترجمان کا کہنا تھا کہ ضابطہ اخلاق کو سختی سے راز رکھنے کے احکامات ہیں۔ دوسری جانب بورس جانسن نے اپنے بیان سے متعلق معافی مانگنے سے انکار دیا جبکہ مسٹر بین کے نام سے جانے جانیوالے مشہور اداکار روون اٹکنسن نے بورس جانسن کی حمایت کردی۔ روون اٹکنسن کا کہنا تھا کہ معافی ہمیشہ برے مذاق پر مانگنی چاہیے،جو کہ یہ بالکل نہیں تھا۔