Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

مسلمان پناہ گزینوں سے یورپ میں عیسائی بنیادوں کو خطرہ ہے: ہنگرین وزیر اعظم 

 مسلمان پناہ گزینوں سے یورپ میں عیسائی بنیادوں کو خطرہ ہے: ہنگرین وزیر اعظم 
September 4, 2015
برسلز(ویب ڈٰیسک)ہنگری کے وزیراعظم وکٹر اوربان نے خبردار کیا ہے کہ بڑی تعداد میں یورپ آنے والے مسلمان پناہ گزینوں سے یورپی بر اعظم کی عیسائی بنیادوں کو خطرہ ہے۔ تفصیلات کےمطابق برسلز میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ وہ  اپنے ملک میں بڑی تعداد میں مسلمان نہیں چاہتے‘کیونکہ یورپ اور یورپی کلچر کی بنیادیں عیسائیت پر ہیں۔ دوسری طرف جرمن چانسلر انجیلا  مرکل نے سوئٹزرلینڈ کے دورے کے دوران کہا ہے کہ  کسی حد تک  جرمنی میں عیسائی اقدار موجود ہیں لیکن  انسان کی عظمت زیادہ اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ مہاجرین کی حفاظت ہراس جگہ کرنی چاہیے جہاں وہ خطرے میں ہوں   تارکین وطن نے مرکل کے اس بیان پر انکے لئے خاص گانا گایا۔ جرمنی کا اندازہ ہے کہ رواں سال  آٹھ لاکھ پناہ گزین پہنچیں گےاس بحران کے حل کے لئے یورپی یونین کے وزرائے داخلہ کا اجلاس چودہ  ستمبر کو برسلز میں ہوگا۔