Thursday, October 21, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

مسلمان ٹرک ڈرائیور کی ہندو جنونیوں کے ہاتھوں ہلاکت میں پولیس بھی ملوث نکلی

مسلمان ٹرک ڈرائیور کی ہندو جنونیوں کے ہاتھوں ہلاکت میں پولیس بھی ملوث نکلی
October 17, 2015
سہارن پور(ویب ڈٰیسک)بھارتی ریاست ہماچل پردیش کے ضلع سہارن پور میں مسلمان ٹرک ڈرائیور نعمان کی ہندو جنونیوں کے ہاتھوں ہلاکت میں پولیس بھی ملوث نکلی، پولیس نے بجرنگ دل کے جنونیوں کے ساتھ مل کر نعمان اور اس کے ساتھیوں کا گھیراؤ  کیاجبکہ جنونیوں نے اذیتیں دے کر مار ڈالا۔ تفصیلات کےمطابق نام نہاد جمہوری اورسیکولر بھارت میں عوام کو کاروبار اور کھانے پینے کی بھی آزادی نہیں،کبھی گائے کا گوشت کھانے والے ہندو جنونیوں کے ہاتھوں قتل ہوتے ہیں تو کبھی مویشیوں کے بیوپاری گائے بیچنے یا خریدنے والوں کو اذیتیں دے دے کر جان سے مار دیئے جاتے ہیں،بھارتی پولیس  بھی  انتہا پسند جنونیوں پر مشتمل ہے ہما چل پردیش  کے ضلع سہارن پور کے نوجوان نعمان کو ہندو جنونیوں نے اذیتیں دے کر جمعہ کو قتل کیا اب کیس کا نیا پہلو سامنے آیا ہے نعمان کے قتل میں ہماچل پردیش کی پولیس بھی ملوث نکلی پولیس نے گائے کی اسمگلنگ کی اطلاع پر ٹرک کا پیچھا کیا پولیس کے ساتھ بجرنگ دل کا ٹڈی دل بھی تھا ٹرک کو جنگل میں گھیرا گیا،نعمان اور ساتھیوں کو ٹرک سے اتار کر جنونیوں نے اذیتیں دیں جس پر نعمان تشدد سے ہلاک ہو گیا۔ چار ساتھیوں کو تشدد کے بعد پولیس کے حوالے کیا گیا پولیس نے جنونیوں کو گھر بھجوا دیا اور الٹا مظلوموں کے خلاف گائے کی تحفظ کے قانون کے تحت مقدمہ درج کر لیا، واقعہ میڈیا میں آیا تو نعمان کا قتل نامعلوم افراد کے کھاتے میں ڈال کر مقدمہ درج کر لیا گیا لیکن دوسرے دن بھی کوئی ملزم گرفتار نہ کیا گیا۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔