Wednesday, January 19, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

مسلمان انجینئرزنے عدسے کے بغیر کیمرا ایجاد کرلیا

مسلمان انجینئرزنے عدسے کے بغیر کیمرا ایجاد کرلیا
July 2, 2017

واشنگٹن (ویب ڈیسک) کیلیفورنیا انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی میں ایرانی نژاد سائنسدانوں کی ایک ٹیم نے دنیا کا سب سے پتلا کیمرا ایجاد کرلیا ہے جس کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں کوئی عدسہ موجود ہی نہیں۔

آپٹیکل سوسائٹی آف امریکا ٹیکنیکل ڈائجسٹ میں شائع تحقیق کے مطابق اس ڈیجیٹل کیمرے کو عدسے کی ضرورت سے آزاد کرنے کے لیے انتہائی باریک او پی اے پر مشتمل ٹیکنالوجی وضع کی گئی ہے جس کا ننھا منھا سرکٹ بہت کم جگہ استعمال کرتے ہوئے عین وہی کام کرتا ہے جو دوسرے کیمروں میں عدسے کےکرتے ہیں۔