Wednesday, November 29, 2023

مسلمانوں کے قتل عام میں ملوث سربین رہنما  راڈووان کراجک کو چالیس برس قید کی سزا سنا دی گئی

مسلمانوں کے قتل عام میں ملوث سربین رہنما  راڈووان کراجک کو چالیس برس قید کی سزا سنا دی گئی
March 25, 2016
نیویارک(ویب ڈیسک)عالمی عدالت انصاف نے سابق سربین رہنماراڈووان کراجک کو بوسنیامیں مسلمانوں کے قتل عام میں ملوث قراردیتے ہوئے چالیس سال قیدکی سزاسنادی۔ تفصیلات کےمطابق بےگناہ مسلمانوں کاقتل عام کرنےوالاسرب  درندہ   قانون کے شکنجےمیں پھنس گیا عالمی عدالت انصاف نےچالیس سال قیدکی سزاسنادی۔ اقوام متحدہ کے جنگی جرائم میں سربین رہنماراڈووان کراجک پرلگائے گئے گیارہ میں سے دس الزامات درست ثابت ہوگئے۔ تاریخی کیس  کافیصلہ سناتے ہوئے عالمی عدالت انصاف نے  راڈووان کراجک کو مسلمانوں کی نسل کشی  اورانسانیت کے خلاف جرائم  کا مجرم قراردےدیا۔ راڈووان نے سرب فوج کے ہاتھوں بوسنیاجنگ میں آٹھ ہزار مسلمان مردوں اورلڑکوں کوقتل کرایاتھا۔ بوسنیا کی جنگ میں کم از کم ایک لاکھ افراد مارے گئے تھے  چار سال تک چلنےوالی جنگ  1995 میں امریکی سربراہی میں ہونے والے امن معاہدے کے تحت ختم ہوئی۔