مسلمانوں کے بعد بی جے پی سکھوں کی مذہبی آزادی کے پیچھے پڑ گئی

نئی دہلی ( 92 نیوز) بھارت میں انتہا پسند ہندوؤں اور ہندوتوا نظریے کے راج نے مسلمانوں کے بعد دیگر اقلیتوں کا جینا محال کر دیا ، مقبوضہ کشمیر پر غاصبانہ اقدامات کے بعد مودی فاشزم سکھوں کے درپے ہو گیا ۔ بی جے پی رہنما سبرامینیم سوامی نے کرتارپور راہداری پر ہرزہ سرائی کرتے ہوئے بھارت کو راہداری نہ کھولنے کا مشورہ دیدیا۔
بھارت کا سیکولر چہرہ مسخ ہوگیا ، ہندو توا نظریہ حاوی ہو گیا جب کہ مسلمانوں اور سکھوں سمیت دیگر اقلیتیں غیر محفوظ ہوگئیں۔
پاکستان نے بابا گرونانک کی 550ویں سالگرہ کیلئے کرتارپور راہداری منصوبہ شروع کیا۔ پاکستان کا اقدام بابائے قوم قائد اعظم کے مذہبی آزادی پر فرمودات کے عین مطابق ہے اس کے برعکس بھارت گولڈن ٹیمپل کی طرح سکھ برادری کیخلاف دہشتگردی پر اتر آیا۔