Monday, January 17, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

مسلمانوں کی چھان بین کا مطالبہ درست ثابت ہوا: ڈونلڈ ٹرمپ

مسلمانوں کی چھان بین کا مطالبہ درست ثابت ہوا: ڈونلڈ ٹرمپ
December 22, 2016

نیویارک (ویب ڈیسک) نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ منصبِ صدارت سنبھالنے سے پہلے ہی اپنے وعدے سے مکر گئے۔ الیکشن مہم کے دوران مسلمانوں اور تارکینِ وطن کے خلاف سخت فیصلوں کا اعلان کیا۔ صدر منتخب ہوئے تو سب کو ساتھ چلنے کا کہا اور اب یوٹرن لیتے ہوئے مسلمان تارکین وطن کیلئے سخت قوانین اور پابندی کے حوالے سے اپنے منصوبوں پر قائم رہنے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کا انتہاپسندانہ رویہ نہ بدلا۔ منصبِ صدارت سنبھالنے سے پہلے ہی اپنے بیانات سے مکر گئے اور مسلمان تارکینِ کے خلاف سخت قوانین بنانے کا عزم دہرا دیا۔ فلوریڈا میں میڈیا سےبات کرتے ہوئے نومنتخب امریکی صدر نے مسلمان پناہ گزینوں اور تارکینِ وطن کیلئے اپنی منصوبہ بندی پر کاربند رہنے کا اعلان کیا۔

ایک صحافی نے جب ڈونلڈ ٹرمپ سے سوال کیا کہ ترکی میں روسی سفیر پر حملے اور برلن واقعے کے تناظر میں آپ مسلمانوں کی رجسٹریشن اور تارکین وطن پر عارضی پابندی کے بارے میں اب کیا سوچ رہے ہیں تو ڈونلڈ ٹرمپ نے جواب دیا کہ وہ وہی منصوبہ بندی اپنائیں گے جس کا اعلان انہوں نے اپنی انتخابی مہم کے دوران کیا تھا۔ میڈیا اس کو بہتر جانتا ہے۔

ایک اور سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ برلن اوراستنبول واقعات کے بعد ثابت ہوگیا کہ ان کے مسلمان تارکینِ وطن کے بارے میں خیالات درست تھے، وہ اس پر کاربند رہیں گے۔