Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

مسلمانوں کی حمایت کا حصول‘ اوباما اپنے دور صدارت میں پہلی بار مسجد جائیں گے

مسلمانوں کی حمایت کا حصول‘ اوباما اپنے دور صدارت میں پہلی بار مسجد جائیں گے
January 31, 2016
واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکی صدر باراک اوباما پہلی بار اپنے دور صدارت میں امریکا کی مسجد کا دورہ کریں گے۔ بدھ کو باراک اوباما اسلامک سوسائٹی آف بالٹی مور جائیں گے اور امریکا میں مسلم برادری کے ارکان سے بھی ملاقات کریں گے۔ وائٹ ہاوس کے مطابق امریکی صدر باراک اوباما کا اسلامک سوسائٹی آف بالٹی مور کا دورہ مسلمانوں کی خدمات کو سراہنے اور مذہبی آزادی کی اہمیت کے عزم کا اعادہ کرنا ہے۔ اوباما مسلم برادری کے ارکان سے ملاقات بھی کریں گے جس کے بعد اپنے خطاب میں وہ روایات سے مخلص رہنے کی اہمیت‘ تعصب کی مخالفت‘ عدم مساوات کو مسترد کرتے ہوئے مذہبی آزادی کی قومی روایت کے تحفظ پر بات کریں گے۔ گزشتہ سال پیرس اور کیلیفورنیا میں ہونے والے دہشت گرد حملوں کے بعد صدر اوباما نے امریکی مسلمانوں سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ انتہا پسندی کے خلاف جنگ میں ان کی مدد کریں۔ باراک اوباما نے امریکی عوام سے یہ اپیل بھی کی تھی کہ وہ سیاستدانوں خاص طور پر صدارتی نامزدگی کی دوڑ میں شامل ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے مسلم مخالف بیانات کو مسترد کریں۔