Thursday, October 21, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

مسلمانوں کو امریکا میں داخلے سے روکنا امریکی اقدار سے بے وفائی ہے : اوباما

مسلمانوں کو امریکا میں داخلے سے روکنا امریکی اقدار سے بے وفائی ہے : اوباما
May 16, 2016
نیوجرسی(ویب ڈٰیسک)امریکی صدرباراک اوباما ایک بار پھر امریکی صدر بننے کا خواب دیکھنے والے ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ پر برس پڑےکہتے ہیں مسلمانوں کو امریکا میں داخلے سے روکنا امریکی اقدار سے بے وفائی ہے ۔ تفصیلات کےمطابق ڈونلڈٹرمپ اپنےنفرت انگیزبیانات کی وجہ سےہمیشہ تنقیدکانشانہ بنتےہیں۔ دوسروں کاتوکیاکہنا،خودامریکی صدرباراک اوبامابھی اکثر ری پبلکن کے نامزد صدارتی امیدوار کی خوب خبر لیتے ہیں۔ باراک اوباما نے ایک بار پھر ڈونلڈ ٹرمپ کوکھری کھری سناتےہوئےکہاکہ ٹرمپ کی میکسیکو کے بارڈر پر دیوار کھڑی کرنے کی بات امریکا کی معیشت اور سلامتی کے خلاف ہے ۔ نیوجرسی میں ایک پبلک یونیورسٹی  کے ہزاروں گریجویٹس سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کی تقاریر امریکا کی اقدار سے منافی ہیں۔ مسلمانوں کو امریکا  میں داخلے سے روکنے کی بات کرنا ہماری  اقدار سے  بےوفائی ہے ۔،ڈونلڈ ٹرمپ کی ایسی غیر انسانی تجاویز امریکا کی پہچان کے خلاف ہے ۔ اوبامانےواضح کیاکہ مسلمانوں کی تحقیر کرنے اور انہیں تنہا کرنے سےہم  دنیا بھرمیں  دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اہم ترین اتحادیوں کو کھودیں گے۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔