Wednesday, January 26, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

مسلسل چھ شکستوں کے بعد لاہور قلندرز نے پہلی فتح کا مزہ چکھ لیا

مسلسل چھ شکستوں کے بعد لاہور قلندرز نے پہلی فتح کا مزہ چکھ لیا
March 9, 2018

دبئی (92 نیوز) پی ایس ایل تھری میں مسلسل چھ شکستوں کے بعد لاہور قلندرز نے پہلی فتح کا مزہ چکھ لیا۔ میکولم الیون نے ملتان سلطانز کو چھ وکٹوں سے مات دے دی ۔

ملک الیون پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں صرف 114 رنز تک ہی محدود رہے۔ اوپنر احمد شہزاد نے 32 ،کمار سنگاکارا نے 45 رنز بنائے۔

صہیب مقصود 16،کپتان شعیب ملک 3،سہیل تنویر اور عمران طاہر 2،2 رنز پر میدان بدر ہوئے ،وائیٹلے،سیف بدر اور محمد عرفان کھاتہ کھولنے میں ناکام رہے۔ 8 بلے باز ڈبل فگر میں داخل نہ ہو پائے۔

شاہین آفریدی نے پانچ ،سنیل نارائن نے دو،سہیل خان اور میکلنگن نے ایک ایک کھلاڑی کا شکارکیا

جواب میں لاہور قلندرز نے مقررہ ہدف صرف چار وکٹوں پر پورا کر لیا ،فخرزمان نے 16،ڈیوچ نے 22،آغاسلمان نے تین ،گلریز صدف نے 27 رنز جوڑے۔

کپتان برینڈن میکولم 35 رنز کیساتھ ناقابل شکست رہے۔