Thursday, October 28, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

مسحور کن رنگوں پر مشتمل قیمتی پتھروں کی تین روزہ نمائش اختتام پذیر

مسحور کن رنگوں پر مشتمل قیمتی پتھروں کی تین روزہ نمائش اختتام پذیر
October 12, 2015
پشاور (92نیوز) اپنی چمک اور خوبصورتی سے قوس قزح کے رنگ بکھیرنے کے بعد قیمتی پتھروں کی تین روزہ نمائش اختتام کو پہنچ گئی۔ نمائش میں ملکی ہی نہیں بلکہ غیرملکی خریدار بھی خیبرپختونخوا کے پہاڑوں سے نکلنے والے پتھروں کی چکا چوند سے متاثر ہوئے بغیر نہ رہ سکے۔ تفصیلات کے مطابق نشترہال پشاور میں سجی قیمتی پتھروں کی نمائش میں آخری دن بھی لوگوں کا جم غفیر رہا۔ نیلم‘ زمرد‘ کٹھیلا‘ ایکوا مرین اور ان جیسے سینکڑوں قیمتی پتھر تھے جو نہ صرف صوبے کی عوام بلکہ بیرون ملک سے آئے سیاحوں کی توجہ کا مرکز رہے۔ شائقین نے نمائش میں رکھے گئے قیمتی پتھر اور ان سے بنائے گئے زیورات میں گہری دلچسپی لی۔ خیبرپختونخوا سے نکلنے والے ان قیمتی پتھروں کی برآمدات بڑھا کرزرمبادلہ کمانے کے لئے کاروبار سے وابستہ تاجروں کی یہ اپنی کوشش تھی۔ تاجر نمائش کے مقاصد سے مطمئن لیکن حکومتی عدم توجہی پر شاکی نظر آئے۔ اس قسم کی نمائشوں کے انعقاد سے نہ صرف دنیا کو پاکستان میں پائے جانے والے قیمتی خزانوں سے آگاہی ملے گی بلکہ قیمتی پتھروں کی برآمدات بڑھانے میں مدد ملے گی۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔