Tuesday, September 17, 2024

مسجد نبوی میں یومیہ ایک لاکھ سے زائد افراد کیلئے افطار کا اہتمام کیا جاتا ہے

مسجد نبوی میں یومیہ ایک لاکھ سے زائد افراد کیلئے افطار کا اہتمام کیا جاتا ہے
June 4, 2018
مدینہ ( 92 نیوز) مدینہ منورہ میں روزہ داروں کیلئے سحر و افطار کا خاص اہتمام کیا جاتا ہے ،19رمضان کو بھی مسجد نبوی میں افطار کا روح پرور اہتمام کیا گیا ،جس سے بڑی تعداد میں مقامی کے علاوہ غیرملکی  افراد بھی مستفید ہوئے۔ مدینہ منورہ میں واقع مسجد نبوی دنیا بھر کے مسلمانوں کے لئے انتہائی مقدس مقام ہے،  سب سے زیادہ افراد دوران حج یہاں کا سفر کرتے ہیں جبکہ دوسری بار رمضان کے مہینے میں یہاں پہنچتے ہیں ، اسی سبب یہاں لاکھوں افراد کے سحری اور افطار کے وسیع پیمانے پر انتظامات کئے جاتے ہیں۔ مسجد نبوی میں یومیہ ایک لاکھ سے زائد افراد بیک وقت افطار کرتے ہیں، جن کیلئے یہاں دس ہزار سے زائد قالین بچھے ہیں ، روزہ داروں کی تواضع انواع و اقسام کے کھانے، مشروبات، تازہ پھل، لسی اور دہی سے کی جاتی ہے۔ اس کے علاوہ  مدینہ منورہ کے باغات کی کھجوریں، عربی قہوہ بھی زائرین کو پیش کیا جاتا ہے ۔