Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

مسجد نبوی میں روضہ مبارکﷺ کے سامنے کھڑے ہو کر سلام پیش کرنا سب کی تمنا

مسجد نبوی میں روضہ مبارکﷺ کے سامنے کھڑے ہو کر سلام پیش کرنا سب کی تمنا
August 9, 2018
ریاض (92 نیوز) مسجد نبوی میں روضہ مبارکﷺ کے سامنے کھڑے ہو کر عاجزی کے ساتھ رسول  اکرم ﷺ اور ان کے  رفقا حضرت ابوبکر اور حضرت عمر رضی اللہ عنہ پر سلام پیش کرنا مسلمانوں  کی سب سے بڑی تمنّا ہوتی ہے۔ عازمین حج اپنے سفر میں اس آرزو کی تکمیل کو یقینی بنانے کے لیے بے تاب رہتے ہیں۔ اہل ایمان والے  مسجد نبوی میں روضہ مبارکﷺ کے سامنے  دل میں محبت اور عقیدت بھرے جذبات لئے موجود رہتے ہیں ۔ اس مبارک اور پاک مقام پر پہنچنے کی خوشی ان بے تاب پروانوں کے چہروں سے نمایاں ہوتی ہے۔ اس موقع پر مسجد نبوی کے اندر سکیورٹی فورس کے اہل کار زائرین کے ہجوم کو منظّم انداز میں رواں دواں رکھنے کیلئے سرگرم رہتے ہیں ۔ مواجہہ شریف کے سامنے گزرنے کے عمل میں رکاوٹ یا بھگدڑ پیدا ہونے سے گریز کے لیے خصوصی نظم و ضبط سختی سے اپنایا جاتا ہے ۔ ساتھ ہی عمر رسیدہ افراد کی ہر ممکن مدد اور معاونت کی جاتی ہے ۔ مسجد نبوی میں روضہ مبارکﷺ کی زیارت کے لیے خواتین کے واسطے مقررہ وقت فجر، ظہر اور عشاء کی نمازوں کے بعد رکھا گیا ہے۔ خواتین کے حصّے میں سہولت کے ساتھ آمد و رفت کے لیے گزر گاہیں مختص کی گئی ہیں۔ اس دوران  مسجد نبوی کی انتظامیہ نے تربیت یافتہ خواتین رہبروں کو مقرر کیا ہے جو روضہ مبارک پر آنے والی خواتین کی مکمل رہنمائی کرتی ہیں۔