Thursday, December 1, 2022

ایک لاکھ روپے مالیت کے جوتے چوری، متاثرہ شہری کی درخواست پر مقدمہ درج

ایک لاکھ روپے مالیت کے جوتے چوری، متاثرہ شہری کی درخواست پر مقدمہ درج
 لاہور (92 نیوز) لاہور کے علاقے سول لائن میں مسجد سے ایک لاکھ روپے مالیت کے جوتے چوری ہو گئے۔ پولیس نے متاثرہ شہری کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا۔ کیا عجیب زمانہ آگیا ہے، چوروں نے مساجد کا بھی رخ کر لیا۔ کبھی مساجد کے باہر چندے کے لیے موجود ڈبے اٹھائے جاتے ہیں تو کبھی مساجد کے اندر لگے لاؤڈ اسپیکر  اور اسی پر بھی بس نہیں انکی نظرِ انتخاب مہنگے مہنگے جوتے پر ہی جا کر ٹھہرتی ہے۔ گزشہ روز لاہور میں ایسا ہی واقعہ رونما ہوا بات تو معمولی تھی جوتے چوری ہونے کی لیکن متاثرہ شحص کی درخواست نے سب کو ششدر کر دیا۔ موصوف کہتے ہیں جوتے مبلغ ایک لاکھ  روپے مالیت کے تھے  جو بیرون ملک سے خریدے۔ جیسےہی مسجد  میں گیا تو ایک شحص مجھے پہلے ہی کن آنکھوں سے دیکھ رہا تھا۔ تھانہ سول لائن پولیس نے واقع کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی۔