Tuesday, April 30, 2024

مسجد الحرام میں مطاف کو طواف کیلئے کھول دیا گیا

مسجد الحرام میں مطاف کو طواف کیلئے کھول دیا گیا
March 7, 2020
ریاض (92 نیوز) مسجد الحرام میں مطاف کو طواف کیلئے کھول دیا گیا، عمرہ زائرین پر پابندی برقرار ہے۔ خانہ کعبہ سے ملحقہ صحن کونماز فجر کے وقت کھولا گیا، عرب میڈیا کے مطابق کرونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر مطاف کو صفائی کیلئے بند کیا گیا تھا۔ انتظامیہ کے عہدیدار نے توجہ دلائی کہ سعودی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کے عمرے پر پابندی کا فیصلہ مکہ مکرمہ شہر کے تمام باشندوں پربھی لاگو ہوگا۔ کسی بھی احرام پوش کو کسی بھی حالت میں مسجد الحرام اور اس کے اطراف صحنوں میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انتظامیہ کی طرف سے جاری ہدایات کے مطابق اعتکاف اور مسجد میں بستر بچھانے، کھانے پینے کی اشیاء لے جانے کی بھی ممانعت ہوگی جبکہ آب زمزم کی سبیلیں بھی بند کردی جائیں گی۔