Thursday, September 29, 2022

مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں سیلفی اور ویڈیو بنانے پر پابندی عائد

مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں سیلفی اور ویڈیو بنانے پر پابندی عائد

ریاض ( 92 نیوز ) مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں سیلفی اور ویڈیو بنانے پر پابندی عائد کر دی گئی ۔
عرب میڈیا کے مطابق سعودی حکام نے دونوں مقامات مقدسہ کی حرمت کے تحفظ کے پیش نظر یہ اقدام اٹھایا ہے ۔
نئے احکامات کے تحت زائرین ان مقامات پر اپنی تصاویر اور ویڈیوز بھی نہیں بناسکیں گے ۔ سکیورٹی اہلکاروں کو ہدایت کی گئی ہے اگر کوئی زائرخلاف ورزی کرتا نظر آئے تو اسکی ڈیوائس ضبط کرلی جائے۔
ایک اسرائیلی شہری کی جانب سے مسجد نبوی میں چار روز قبل لی گئی تصاویر اور سیلفیز پر شدید ردعمل سامنے آیا تھا ۔