Friday, January 28, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

مستونگ : نامعلوم افراد کی فائرنگ سے  4 افراد جاں بحق

مستونگ : نامعلوم افراد کی فائرنگ سے  4 افراد جاں بحق
July 19, 2017

مستونگ (92نیوز)بلوچستان کے علاقے مستونگ میں نامعلوم مسلح افراد  کی کار پر فائرنگ کے نتیجے میں  چار افراد جاں بحق ہوگئے۔جاں بحق ہونے والوں میں ایک خاتون بھی شامل ہے،،فائرنگ سے کار کا ڈرائیور زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سے40 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع مستونگ کے علاقے چھوتو میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے کوئٹہ سے کراچی جانے والی کار پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں خاتون رخسانہ بی بی سمیت چار افراد مرتضی۔محمد آصف۔اور غلام سرور جن کا تعلق کوئٹہ کے علاقے ہزارہ ٹاﺅن سے ہے جاں بحق جبکہ عبدالستار نامی ڈرائیورشدید زخمی ہو گیا واقعہ کے بعد پولیس ایف سی اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور لاشوں کوقریبی غوث بخش رئیسانی ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ واقعہ میں زخمی ہونے والے ڈرائیور کو سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کر دیا گیا ڈاکٹرز کے مطابق زخمی ڈرائیور کی حالت تشویشناک ہے اور وہ سول ہسپتال کے ٹراما سینٹرمیں زیر علاج ہے۔وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناءاللہ زہری نے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے واقعہ میں ملوث افراد کی فوری گرفتاری کی ہدایت جاری کر دی۔