Monday, October 3, 2022

مستونگ میں سی ٹی ڈی کی گاڑی کے قریب دھماکہ ، تین اہلکار زخمی

مستونگ میں سی ٹی ڈی کی گاڑی کے قریب دھماکہ ، تین اہلکار زخمی
کوئٹہ  ( 92 نیوز)مستونگ میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کی گاڑی کے قریب دھماکہ ہوا جس میں تین اہلکار زخمی ہوگئے ۔ دھماکہ  مستونگ میں سی ٹی ڈی کی گاڑی کے قریب ہوا جس سے  گاڑی میں سوار تین اہلکار زخمی ہو گئے ۔ دھماکہ  سے زمین لرز اٹھی جب کہ علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ دھماکے کے بعد قانون نافذ کرنے والے کی بھاری تعداد نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا جب کہ امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا۔