Tuesday, April 30, 2024

مستونگ میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی ، بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد

مستونگ میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی ، بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد
October 27, 2018
مستونگ (92 نیوز) مستونگ میں سیکورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کے ٹھکانے سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا۔ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سکیورٹی فورسزکی جانب سے دہشت گردوں کے خلاف روزانہ کی بنیاد آپریشن جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق اسپلنجی کے علاقے میں خفیہ اطلاع پر سکیورٹی فورسز نے کارروائی کی۔ دہشت گردوں کے ٹھکانے سے چھپایا گیا اسلحہ قبضے میں لے لیا گیا۔ برآمد کیے گئے اسلحے میں گولہ وبارود، مارٹر گولے، بارودی مواد اور دیگر اسلحہ شامل ہے۔ دھماکہ خیز مواد و اسلحہ دہشتگردی کی کارروائیوں میں استعمال کیا جانا تھا۔