مستونگ میں سکیورٹی فورسز کا سرچ آپریشن، 5دہشت گرد ہلاک، خفیہ ٹھکانوں سے گولہ بارود برآمد
کوئٹہ (92نیوز) مستونگ کے علاقے کھڈ کوچہ اور گردونواح میں سکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کیا ہے۔
فائرنگ کے تبادلے میں پانچ دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ پشین سے کراچی جانے والی بسوں میں فائرنگ کر کے دہشت گردوں نے اکیس مسافروں کو قتل کر دیا تھا جس کے بعد ایف سی اور لیویز نے مشترکہ سرچ آپریشن شروع کیا۔
اس دوران پانچ دہشت گرد مارے گئے اور ان کے خفیہ ٹھکانوں سے گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔
آپریشن میں ایف سی کے دو سو سے زائد جوان جبکہ لیویز کے اہلکاروں کی بڑی تعداد نے حصہ لیا۔