Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

مستونگ : سکیورٹی فورسز کی کارروائی‘ کالعدم تنظیم کے 5 دہشت گرد ہلاک

مستونگ : سکیورٹی فورسز کی کارروائی‘ کالعدم تنظیم کے 5 دہشت گرد ہلاک
January 30, 2016
مستونگ (92نیوز) مستونگ میں سکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن میں کالعدم تنظیم کے اہم کمانڈر سمیت پانچ دہشت گرد ہلاک ہو گئے‘ قبضے سے اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد کر لیا گیا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق مستونگ کے علاقے کلی دتو میں ایف سی اور حساس ادارے کے مشترکہ سرچ آپریشن میں فائرنگ کے تبادلے کے بعد کالعدم تنظیم کے اہم کمانڈر سمیت پانچ دہشت گرد ہلاک ہو گئے جبکہ بڑی تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد کر لیا گیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ رات بھی مستونگ کے علاقے کانک میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر حملے کے بعد جوابی کارروائی میں فورسز کی فائرنگ سے دو دہشت گرد ہلاک ہوگئے تھے۔