Sunday, February 5, 2023

مستونگ ، ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا

مستونگ ، ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا
مستونگ (92 نیوز) بلوچستان کے علاقے مستونگ میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق مستونگ کے علاقے کنڈاؤ میں نامعلوم افراد نے روڈ کنارے ریموٹ کنٹرول بم نصب کر رکھا تھا جو زور دار دھماکے سے پھٹ گیا۔ دھماکے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا۔ زخمی کو شہید نواب غوث بخش میموریل اسپتال مستونگ منتقل کر دیا گیا ہے۔ دھماکے کے بعد سکیورٹی فورسز کی نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزموں کی تلاش شروع کر دی ہے۔