Monday, November 29, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

مستونگ خودکش دھماکہ ، ماسٹر مائنڈ کراچی پولیس کا سابق اہلکار نکلا

مستونگ خودکش دھماکہ ، ماسٹر مائنڈ کراچی پولیس کا سابق اہلکار نکلا
August 11, 2018
کراچی (92 نیوز) مستونگ خودکش دھماکے کا ماسٹر مائنڈ کراچی پولیس کا سابق اہلکارنکلا۔ بلوچستان کے علاقے مستونگ میں انتخابی مہم کے دوران خودکش دھماکے کے ماسٹر مائنڈ کا تعلق کراچی سے نکلا ہے۔ سی ٹی ڈی ذرائع کےمطابق گرفتار دہشت گردوں نے انکشاف کیا ہے کہ مستونگ دھماکے کا ماسٹرمائنڈ داؤد محسود پولیس کی سکیورٹی زون ٹو کی نوکری سے برخاست کیا گیا تھا۔ دہشتگرد داؤد محسود افغانستان سے نیٹ ورک چلا رہا ہے جبکہ سندھ اور بلوچستان میں داعش کو منظم کرنے کی کوشش بھی کر رہا ہے۔ گرفتار دہشت گرد افغانستان میں داؤد محسود کے پاس فرار ہو رہے تھے۔ گرفتار دہشتگردوں کے اہلخانہ بھی داؤد محسود کے زیر کفالت ہیں۔ سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق شیراز اور نواز داؤد محسود کے لیے لڑکوں کو کالعدم تنظیم میں بھرتی کررہے تھے۔