Wednesday, December 8, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

مستونگ اور کانک میں کومبنگ آپریشن ،سانحہ کوئٹہ کے 4سہولت کاروں سمیت کالعدم تنظیم کے27 کارندے گرفتار

مستونگ اور کانک میں کومبنگ آپریشن ،سانحہ کوئٹہ کے 4سہولت کاروں سمیت کالعدم تنظیم کے27 کارندے گرفتار
August 19, 2016
مستونگ(92نیوز)مستونگ اور کانک میں کومبنگ آپرشین ،سانحہ کوئٹہ کے چار سہولت کاروں سمیت  کالعدم تنظمیوں کے27 سے زائد کارندے گرفتار بھاری تعداد میں اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد برآمد کرلیا گیاہے۔ تفصیلات کےمطابق وادی کوئٹہ سے تیس کلومیٹر دور مستونگ اور کانک میں سیکورٹی فورسیز حساس اداروں اور اے ٹی ایف کے سیکڑوں اہلکاروں نے گزشتہ رات گئے شروع کیا گیا کومبنگ آپرشین مکمل کرلیا جو تقربیا بارہ گھنٹے تک جاری رہا آپرشین کے دوران سیکورٹی فورسزنے مختلف علاقوٓں سے کالعدم تنظمیوں سےتعلق رکھنے والےسانحہ کوئٹہ کے چار سہولت کاروں سمیت  27سے زائد کارندوں کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد برامد کرلیا۔ ذرائع کے مطابق   گرفتار افراد سے سانحہ کوئٹہ کے حوالے سے بھی پوچھ گچھ جاری ہے واضح رھے کہ اٹھ اگست کو سول ہسپتال  میں خود کش  دھماکے  کے بعد کوئٹہ سمیت صوبے کے مختلف علاقوں میں کومبنگ آپرشین زور شور سے جاری ہے جبکہ آواران کے علاقے چھاو  سے تین افراد کی لاشیں ملیں ہیں جنہیں  شناخت کے بعد انکے لواحقین کے حوالے کردیا گیا ہے۔