Tuesday, October 4, 2022

مستونگ ،خودکش دھماکے میں اسلم رئیسانی کے بھائی سمیت 123 افراد شہید

مستونگ ،خودکش دھماکے میں اسلم رئیسانی کے بھائی سمیت 123 افراد شہید
مستونگ ( 92 نیوز ) کوئٹہ کے علاقے مستونگ میں انتخابی مہم کے دوران خود کش دھماکے میں  سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان اسلم رئیسانی کے بھائی سراج رئیسانی سمیت 123  افراد شہید جب کہ 200 سے زائد زخمی ہو گئے ۔ بلوچستان عوامی پارٹی کے امیدوار سراج رئیسانی انتخابی کے قافلے کے قریب اچانک ایک حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا جس سے  سراج رئیسانی سمیت 123  افراد شہید ہو گئے ، دھماکے میں 200 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے ۔ دھماکے کے بعد پولیس اور قانون نافذ کرنےو الے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا جب کہ ریسکیو ٹیموں نے زخمیوں اور میتوں کو  اسپتال منتقل کر دیا ۔ خودکش حملہ آور کے اعضا بھی مل گئے ۔ حملہ آور کی عمر قریباً 25 سال ہے ۔ بڑی تعداد میں زخمیوں کے باعث اسپتالوں میں خون کی قلت کا سامنا ہے ، ضلعی انتظامیہ نے عوام الناس سے خون کے عطیے کی اپیل کی ہے ۔