Thursday, October 28, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

مستونگ:پانچ آئل ٹینکرنذرآتش،4ڈرائیورزاغوا

مستونگ:پانچ آئل ٹینکرنذرآتش،4ڈرائیورزاغوا
March 23, 2015
کردگاب(ویب ڈیسک)مستونگ کے علاقے کردگاب میں نامعلوم افراد نے کراچی سے سیندک جانے والے پانچ آئل ٹینکروں کو نذرآتش کرکے چار ڈرائیورز کو اغوا کرلیا۔ لیویز کے مطابق کراچی سے پانچ آئل ٹینکرز سیندک جارھے تھے کہ مستونگ کے علاقے کردگاپ میں نامعلوم مسلح افراد نے ٹینکرز پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس سے ان میں آگ بھڑک اٹھی جبکہ مسلح افرا د نے چار ڈرائیورز اپنے ساتھ لے گئے۔ آگ لگنے کے باعث تین آئل ٹینکرز کو جزوی نقصان پہنچا جبکہ دو مکمل طور پر جل کر تباہ ہوگئے۔ واقعہ کے  فورا بعد لیویز اور سیکورٹی فورسیز کی بڑی تعداد جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور انہوں نے علاقے کا محاصرہ کرکے مغویوں کی بازیابی کیلئے سرچ آپرشین شروع کردیا ۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔