Friday, September 30, 2022

مستقبل کے فوجیوں کیلئے لباس متعارف

مستقبل کے فوجیوں کیلئے لباس متعارف
ماسکو ( 92 نیوز) مستقبل کے فوجی اہلکار کیسے ہوں گے؟ ،کیسا یونیفارم زیب تن کریں گے؟، روس میں ہونیوالی جنگی اسلحے کی نمائش میں فوجی اہلکاروں کے بھی جدید ترین یونیفارم متعارف کروادیے۔ ماہرین کاکہناہےکہ ایکسو سکیلیٹن نامی اس لباس سے نہ صرف اہلکار  زیادہ محفوظ ہوں گے بلکہ ان کی کارگردگی میں بھی پہلے سے زیادہ تیزی اور طاقت آٗئےگی ۔