Saturday, July 27, 2024

مسافر پر تشدد ، ایف آئی اے کے شفٹ انچارج سمیت 5 اہلکار معطل

مسافر پر تشدد ، ایف آئی اے کے شفٹ انچارج سمیت 5 اہلکار معطل
July 28, 2018
کراچی (92 نیوز) کراچی میں ایف آئی اے اہلکاروں کو نشے کی حالت میں ائرپورٹ آنے والے مسافر پر تشدد مہنگا پڑگیا، ڈائریکٹر سندھ زون منیر شیخ نے 92 نیوز کی خبر پر شفٹ انچارج سمیت 5 اہلکاروں کو معطل کر دیا۔ کراچی ائیرپورٹ پر ایف آئی اے اہلکاروں کو نشے کی حالت میں آنے والے مسافر پر تشدد مہنگا پڑگیا۔ نائنٹی ٹیو نیوز نے خبر نشر کی تو ڈائریکٹر سندھ زون منیر شیخ نے فوری طور پر نوٹس لے لیا اور شفٹ انچارج سمیت پانچ اہلکاروں کو معطل کر دیا۔ ایف آئی اے اہلکاروں نے پچیس جولائی کو بدتمیزی کرنے پر مسافر کو زمین پر لٹا کر بدترین تشدد کا نشانہ بنایا اور پھر پولیس کی تحویل میں دیا۔ معطل ہونے والوں میں ذاکرحسین، عطاء اللہ میمن، کاشف الدین اور حمزہ شامل ہیں۔ معطل افسر اور اہلکاروں کے خلاف تحقیقات کا آغاز بھی کردیا گیا ۔