مساجد میں عبادت کی اجازت اعلامیے کی شرائط سے مشروط ہے، فیاض چوہان

لاہور (92 نیوز) وزیر اطلاعلات پنجاب فیاض الحسن چوہان کہتے ہیں مساجد میں عبادت کی اجازت اعلامیے کی شرائط کی پابندی سے مشروط ہے۔
صوبائی وزیر نے عوام سے اپیل کی ہے کہ رمضان المبارک میں عبادت کے دوران حکومت کی ہدایات پر عمل کیجئے، مساجد کی کمیٹیاں احتیاطی تدابیر کی پابندی یقینی بنائیں گی۔ پابندی کی خلاف ورزی پر حکومت شرائط پر نظر ثانی کا اختیار رکھتی ہے۔