Monday, October 25, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے بات چیت کرنا ہوگی:عبدالباسط

مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے بات چیت کرنا ہوگی:عبدالباسط
March 23, 2015
نئی دہلی (ویب ڈیسک)نئی دہلی میں پاکستان ہائی کمیشن میں ہونے والی یوم پاکستان کی تقریب میں سید علی گیلانی، میر واعظ عمر فاروق، مسرت عالم و دیگر رہنما شریک ہوئے۔ مسرت عالم کو حال ہی میں مقبوضہ کشمیر حکومت نے رہا کیا تھا۔ یوم پاکستان کی تقریب میں حریت رہنماؤں کی شرکت پر بھارتی میڈیا نے کافی واویلا مچایا ہے۔ تقریب کے بعد پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بھارت کو مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے بات چیت کرنی ہوگی۔ تمام مسائل کے حل کیلئے دونوں ملکوں کو ملکر کام کرنا ہوگا۔ یوم پاکستان کی پریڈ میں حریت رہنماؤں کی شرکت پر کسی قسم کا واویلا نہیں ہونا چاہئے۔        
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔