Tuesday, November 30, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

مسئلہ کشمیر پر مذاکرات کیلئے پاکستانی مخلصانہ پیشکش پر بھارت کا روایتی جواب آ گیا

مسئلہ کشمیر پر مذاکرات کیلئے پاکستانی مخلصانہ پیشکش پر بھارت کا روایتی جواب آ گیا
August 17, 2016
اسلام آباد (92نیوز) بھارت نے پاکستان سے دوطرفہ مذاکرات کے لیے آمادگی ظاہر کردی لیکن غیرمشروط مذاکرات کی پاکستانی پیشکش قبول کرنے کی بجائے اپنا مخصوص ایجنڈا سامنے لے آیا۔ بھارتی ہائی کمشنر نے مودی سرکار کا تحریری جواب سپیشل سیکرٹری برائے امور خارجہ کے حوالے کردیا۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی سیکرٹری خارجہ سبرامنیم جے شنکر نے دورہ پاکستان کی دعوت قبول کر لی ہے تاہم مذاکرات کو سرحد پار دراندازی تک محدود کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ بھارتی ہائی کمشنر گوتم بمبا والے نے دفتر خارجہ میں خصوصی سیکرٹری برائے امور خارجہ وحید الحسن سے ملاقات کی اور کشمیر پر مذاکرات کی پاکستانی دعوت پر اپنی حکومت کا تحریری جواب پیش کیا۔ ذرائع کے مطابق بھارت نے اپنے جواب میں ٹال مٹول سے کام لیتے ہوئے کشمیر پر مذاکرات کیلئے اپنا ایجنڈا مسلط کرنے کی کوشش کی ہے۔ دفتر خارجہ بھارت کے جواب کا جائزہ لے رہا ہے اور اس پر ردعمل مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے تاریخی موقف کو سامنے رکھ کر ترتیب دیا جائے گا۔ وزارت خارجہ کے ذرائع کے مطابق پاکستانی حکومت نے کشمیر پر مذاکرات شروع کرنے کیلئے بھارت کو باقاعدہ ایک خط لکھا تھا جس کا جواب دیدیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان نے بھارتی سیکرٹری خارجہ کے جواب پر غور شروع کر دیا ہے۔ جموں وکشمیر پر پاکستان کے تاریخی موقف کو سامنے رکھتے ہوئے بھارت کو جواب دیا جائیگا۔