مسئلہ کشمیر جوہری جنگ کا باعث بن سکتاہے ، امریکی تھنک ٹینک

واشنگٹن ( 92 نیوز) امریکی تھنک ٹینک نے خبردار کردیا کہ مسئلہ کشمیر پاکستان اور بھارت کے درمیان جوہری جنگ کا باعث بن سکتا ہے، سٹارٹ فور کی رپورٹ کے مطابق ایٹمی ہتھیاروں کے استعمال میں پہل کی بھارتی دھمکی نے خطے کا امن خطرے میں ڈال دیا ہے،مسئلہ کشمیر بھارت کا اندرونی معاملہ نہیں ہے۔
سٹارٹ فور کی رپورٹ کے مطابق جوہری صلاحیت کے حامل ممالک پاکستان اور بھارت کے درمیان اس وقت کشیدگی عروج پر ہے، جس کا آغاز مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کو آئینی طور پر ختم کرنے سے ہوا۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کے بیان نے جلتی پر تیل کا کام کیا ہے جس میں انھوں نے جوہری ہتھیار کے استعمال میں پہل کی دھمکی دی تھی۔