Sunday, January 23, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے: دفترخارجہ

مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے: دفترخارجہ
February 4, 2016
اسلام آباد (92نیوز) دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ رابطے کے باوجود بھارتی اداکار انوپم کھیر نے پاکستان آنے سے معذرت کر لی تھی۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ پانچ فروری کشمیریوں سے یکجہتی کا دن ہے۔ مسئلہ کشمیر کا حل کشمیری عوام کی امنگوں اور اقوام متحدہ کی قرارداداوں کے مطابق نکلنا چاہیے۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ قاضی خلیل اللہ نے اسلام آباد میں ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ پاک بھارت سیکرٹری خارجہ کی ملاقات کے حوالے سے دونوں ممالک رابطے میں ہیں تاہم ابھی ملاقات کا شیڈول طے نہیں ہوا۔ پانچ فروری کشمیریوں کی قربانیاں یاد دلانے کا دن ہے۔ خطے میں امن کے لئے مسئلہ کشمیر کا حل ضروری ہے۔ نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمشنر اور بھارتی اداکار انوپم کھیر کے درمیان ملاقات ہوئی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ بنگلہ دیش میں پاکستانی ہائی کمشنر کو بنگلہ دیشی وزارت خارجہ نے بلایا تھا۔ بنگلہ دیش میں پاکستانی سفارتکار کی گمشدگی کا معاملہ اٹھایا ہے۔ چارسدہ واقعہ کے حوالے سے افغانستان سے رابطے میں ہیں۔ پاکستان اور افغانستان انٹیلی جنس چیفس کی ملاقات کے حوالے سے میرے پاس کوئی معلومات نہیں تاہم پاکستان چار ملکی مذاکرات کی میزبانی کر رہا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ ریمنڈ ڈیوس کے حوالے سے شاہ محمود قریشی کے بیان پر وہ کوئی تبصرہ نہیں کرینگے۔ سیاستدانوں کے بیان پر ردعمل دینا دفتر خارجہ کی پالیسی نہیں ہے۔