Monday, January 24, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ میں زندہ، لوگ اپنا حق مانگ رہے ہیں: فاروق عبداللہ

مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ میں زندہ، لوگ اپنا حق مانگ رہے ہیں: فاروق عبداللہ
December 7, 2016

سرینگر (ویب ڈیسک) مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیراعلیٰ فاروق عبداللہ کا لہجہ تبدیل، حریت کانفرنس کی حمایت پر آمادہ۔ کہتے ہیں مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ میں زندہ ہے۔ لوگ سڑکوں پر ہیں اور اپنا حق مانگ رہے ہیں۔ بھارتی وزیراعظم جلد مسئلہ کشمیر پر پاکستان سے بات کریں گے، اس کے بغیر کوئی چارہ نہیں۔

تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں پانچ ماہ سے جاری احتجاجی تحریک کے بعد بھارت نواز حلقوں کے لہجے میں بھی تبدیلی آ گئی۔ مقبوضہ وادی کے سابق وزیراعلیٰ فاروق عبداللہ نے حریت پسندوں سے کہا ہے کہ نیشنل کانفرنس تب تک ان کے ساتھ ہے جب تک وہ صحیح راستے کی طرف قوم کی رہنمائی کریں گے۔

انہوں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان مذاکرات کا مطالبہ بھی کیا۔ مقبوضہ کشمیر میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حریت پسند نیشنل کانفرنس کو اپنا دشمن نہ سمجھیں۔ اگر حریت کانفرنس حق کی بات کرے گی تو ان کی جماعت نیشنل کانفرنس اس کا ساتھ دے گی۔

انہوں نے کہا مسئلہ کشمیر نیا نہیں انیس سو اڑتالیس سے چلا آرہا ہے۔ یہ آگ تب بجھے گی جب پاکستان اور بھارت مسئلہ کشمیر کو بات چیت کے ذریعے حل کریں گے۔ فاروق عبداللہ نے دعویٰ کیا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی چاہتے ہیں کہ مسئلہ کشمیر کا حل نکل آئے۔ امید ہے کہ نریندرمودی جلد پاکستان کے ساتھ بات کریں گے کیونکہ اس کے بغیر کوئی چارہ نہیں۔