Sunday, January 23, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

مسئلہ پاناما کا نہیں بلکہ یہ ملک کو کمزور کرنیکی سازش ہے: مولانا فضل الرحمان

مسئلہ پاناما کا نہیں بلکہ یہ ملک کو کمزور کرنیکی سازش ہے: مولانا فضل الرحمان
July 14, 2017

کراچی (92نیوز)مولانافضل الرحمان کہتے ہیں  وزیراعظم کوکہاہے کہ وہ ڈٹ جائیں ، مسئلہ پانامہ کانہیں یہ ملک کوکمزورکرنیکی سازش ہے۔عمران خان کی نظرمیں کیازرداری نوازشریف سے کم چورہیں۔

تفصیلات کےمطابق عالمی مجلس ادارہ تحفظ ختم نبوت کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جے یوآئی کے سربراہ مولانافضل الرحمان اپوزیشن جماعتوں پرکھل کربرسے کہتے ہیں جمہوریت  کوبچانے والی پیپلزپارٹی اوراپوزیشن جماعتیں کس منہ سے وزیراعظم سے استعفے کامطالبہ کررہی ہیں ۔ جے یوآئی  کے سربراہ  نے چیئرمین تحریک انصاف پربھی کھل کرتنقیدکی کہتے ہیں  کے پی کے کانظام بگاڑنے والی پارٹی ملک کوسازشوں کے علاوہ کچھ نہیں دے سکتی۔

مولانافضل الرحمان کامزیدکہناتھاکہ ملک کوتباہ کرنیوالے ایجنڈے کو تقویت بخش کرعمران خان پاکستان میں عدم استحکام پیداکررہے ہیں مگروہ پاکستان کے روشن مستقبل کے ساتھ کھڑے ہیں۔