Thursday, September 19, 2024

مسئلہ میرا نہیں،فاروق ستار کی سربراہی کا ہے، کامران ٹیسوری

مسئلہ میرا نہیں،فاروق ستار کی سربراہی کا ہے، کامران ٹیسوری
February 18, 2018

اسلام آباد ( 92 نیو ز) کامران ٹیسوری نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے کہا کہ مسئلہ میرا نہیں بلکہ فاروق ستار کی سربراہی کا ہے ۔ کامران ٹیسوری نے کہا کہ فاروق ستار کا کارکنوں کی بات سننا رابطہ کمیٹی کے کچھ دوستوں کو قبول نہیں ، ووٹنگ کیلئے لائنیں لگی ہوئی ہے ۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ کارکن فاروق ستار کو مایوس نہیں کریں گے ۔

بری امام پر حاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے رہنما کامران ٹیسوری نے کہا کہ انہیں رابطہ کمیٹی نے سینٹ کی سربراہی کے لئےسلیکٹ کیا تھا۔ سربراہ کی بات بھی نہیں مانی گئی ، بعض لوگ مائینس ون فارمولے میں ملوث ہیں۔

کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ نقیب اللہ محسود کے ماروائے عدالت قتل میں ملوث سابق ایس ایس پی ملیررائو انوارکوسرے عام پھانسی کامعاملہ بھی انھوں نے اٹھایا تھا۔

ایم کیو ایم کے رہنما نے کہا کہ بانی قائد سے ایک ہی بات پر علیحدگی اختیار کی گئی۔بانی قائد کو  کو پاکستان مخالف نعرے کی بنیا پر مخالفت کا نشانہ بنایا گیا۔