Wednesday, December 6, 2023

مزید دو ریفرنسز میں شریف خاندان 19ستمبر کو طلب

مزید دو ریفرنسز میں شریف خاندان 19ستمبر کو طلب
September 14, 2017

اسلام آباد (92 نیوز)۔ پاناما کیس میں مزید دو ریفرنسز سامنے آ گئے۔ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے نیب کی جانب سے شریف خاندان کو ان کے داماد کیپٹن (ر) صفدر سمیت 19ستمبر کو طلب کر لیا۔ان دو ریفرنسز میں لندن فلیٹس اور عزیزیہ سٹیل ملز کے ریفرنسزشامل ہیں۔

نیب کا موقف تھا کہ ملزمان اپنے اثاثوں کےلئے ذرائع آمدن بتانے میں ناکام رہے ہیں۔ لہٰذا نیب آرڈیننس کے تحت ان کا ٹرائل کر کے سزا دی جائے۔

بتایا گیا ہے کہ احتساب عدالت میں کاروائی کے دوران میڈیا کے داخلے پر پابندی ہو گی اور کاروائی مکمل ہونے پر عدالتی عملہ صحافیوں کو آگاہی دے گا ۔