Tuesday, September 27, 2022

مزار قائد ؒ پر نعرے بازی ، پولیس نے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو گرفتار کرلیا

مزار قائد ؒ پر نعرے بازی ، پولیس نے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو گرفتار کرلیا

کراچی ( 92 نیوز) کراچی میں قائداعظمؒ کے مزار کا تقدس پامال کرنے پر مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کے شوہر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو گرفتار کرلیا گیا ، ملزم کو مقامی  ہوٹل کے کمرے سے صبح سویرے گرفتار کیاگیا۔ مریم نواز نے ٹویٹ کیا کہ پولیس نے دروازہ توڑ کر ان کےشوہر کوگرفتار کیا،مقدمہ میں نامزد دو سو سے زائد افراد کو گرفتار نہیں کیا جاسکا۔

مزار قائد ؒ میں سیاسی نعرےبازی اور مزار کا تقدس  پامال کرنا صفدر اعوان کو بھاری پڑ گئی ، سندھ پولیس نے شہری کی مدعیت میں  مقدمہ درج کیا اور صبح سویرے نجی ہوٹل سے گرفتار کرلیا۔

صفدر اعوان کو ملزموں  کی طرح موبائل میں پیچھے بھی نہیں بیٹھا  بلکہ ملزم نعرے لگاتاہوا پولیس موبائل میں افسر کی سیٹ پر آگے بیٹھا۔

مریم نواز نےٹوئٹ کیاکہ پولیس نے ہوٹل میں کمرےکا دروازہ توڑ کران کوشوہرکو گرفتارکیا ، مسلم لیگ  ن کےرہنما ،وکلا اور کارکن بھی تھانے پہنچے اور نعرے بازی کی۔

اس سے پہلےتحریک انصاف کےرہنمااور کارکنان رات بھر بریگیڈ تھانےبیٹھےرہے ، پولیس نےشہری وقاص احمد خان کی مدعیت میں صفدراعوان سمیت دوسونامعلوم افراد کےخلاف مقدمہ درج کیا۔

مدعی نے بتایاکہ وہ مزارقائد ؒ پرفاتحہ خوانی کےلئے گیاتھا ، مریم نوازاور صفدراعوان تقریبا دوسوافراد کے ساتھ وہاں آئے ،  جنگلہ پھلانگ کر قبرکی بے حرمتی کی اور نعرے بازی کی ، ان کو ایسا کرنے سےروکا تو جان سےمارنےکی دھمکیاں دیں ، پولیس نے دیگرملزمان  کےخلاف اب تک کوئی کارروائی نہیں کی ہے۔