Wednesday, October 5, 2022

مزار قائدؒ پر صفدر نے جو کچھ کیا وہ نا مناسب تھا، وزیر تعلیم سندھ

مزار قائدؒ پر صفدر نے جو کچھ کیا وہ نا مناسب تھا، وزیر تعلیم سندھ

کراچی (92 نیوز) وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ مزار قائد پر کیپٹن صفدر نے جو کچھ کیا وہ نامناسب تھا،لیکن جس انداز میں کراچی پولیس نے گرفتاری کی ہے وہ قابل مذمت ہے۔

وزیر تعلیم سعید غنی نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری سندھ حکومت کی ہدایات پر نہیں ہوئی ، پولیس کا یہ اقدام پی ڈی ایم کی جماعتوں میں خلیج پیدا کرنے کی سازش کا حصہ ہے ، جسے ہم ناکام بنائیں گے۔