Monday, December 6, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

مزاح اورایکشن سے بھرپور ہالی وڈفلم ”پکسلز“ آئندہ ہفتے بڑی سکرین کا رخ کریگی

مزاح اورایکشن سے بھرپور ہالی وڈفلم ”پکسلز“ آئندہ ہفتے بڑی سکرین کا رخ کریگی
July 20, 2015
لاس اینجلس (ویب ڈیسک) ہالی وڈ کے معروف فنکار ایڈم سینڈلر کے مداح تیار ہوجائیں کیونکہ ان کی مزاح، ایکشن اور ایڈونچر سے بھرپور فلم ”پکسلز“ آئندہ ہفتے سینما گھروں کا رخ کرنے والی ہے۔ فلم کامیڈی اور ماردھاڑ کا حسین امتزاج ہے جس کی کہانی پراسرار خلائی مخلوق کے گرد گھومتی ہے جو ویڈیو گیم کے ذریعے دنیا پر حملہ کردیتی ہے۔ فلم میں سیم برینر کا کردار نبھانے والے ایڈم سینڈلر خلائی مخلوق کے حملے سے دنیا کو بچاتے نظر آئیں گے۔ دیگرکرداروں میں کیون جیمز، مشیل مونیگھن اور پیٹر ڈِنکلیج شامل ہیں۔ کرس کولمبس کی ہدایتکاری میں بننے والی یہ فلم چوبیس جولائی کو امریکی سینما گھروں کی زینت بنے گی۔