Tuesday, April 30, 2024

مری کے ٹی ایچ کیوہسپتال میں سہولتوں کا فقدان

مری کے ٹی ایچ کیوہسپتال میں سہولتوں کا فقدان
March 12, 2015
مری (ویب ڈیسک)مری میں لاکھوں کی آبادی کیلئے عرصہ درازسے قائم واحدتحصیل ہیڈکوارٹراسپتال  میں بھی علاج معالجہ کی سہولتوں کا شدیدفقدان ہے ۔ ہسپتال کارخ کرنے والے مریضوں کوسخت مشکلات کاسامناہے نائٹی ٹو نیوز کے رپورٹر کے مطابطق تحصیل ہیڈکوارٹراسپتال مری میں میڈیکل ،چائلڈ،گائنی،سرجن،اورہارٹ سمیت سپیشلسٹ ڈاکٹروں کی تمام آسامیاں خالی ہیں۔ جس کی وجہ سے علاج کیلئے اسپتال کارخ کرنے والے مریض مایوس لوٹنے پرمجبورہیں اکثرمریضوں کو سہولیات نہ ہونے کے باعث راولپنڈی اوراسلام آباد کے اسپتالوں میں ریفرکردیاجاتاہے ۔ تحصیل ہیڈکوارٹراسپتال مری کاآپریشن تھیٹربھی سرجن نہ ہونے کی وجہ سے گزشتہ سال سے مکمل طورپر بندہوچکاہے، ای سی جی ٹیکنیشن تک موجودنہیں اسپتال میں میڈیکل آفیسرزکی 12میں سے 4پوسٹیں خالی،لیڈی ڈاکٹرزکی6میں سے5خالی سپیشلسٹ کی12کی12پوسٹیں خالی جس کی وجہ سے گزشتہ سال اسپتال کوعطیہ کی جانے والی ایک کروڑکی مشینری بھی بیکارپڑی ہے  ۔ نرسزکی بھی16میں سے8پوسٹیں خالی جبکہ ڈسپنسرزکی6میں سے 5پوسٹیں خالی ہے وزیراعلی پنجاب میاں شہبازشریف کی جانب سے28جون 2009کوڈیری فارم مری کے مقام پر150بستروں کے جدیدہسپتال کاافتتاح توکیاگیامگرکئی سال گزرنے کے باوجودجدیدہسپتال کامنصوبہ تختی سے آگے نہ بڑھ سکا مری۔ جیسے صحت افزامقام پرعلاج معالجہ کی سہولتوں کافقدان منتخب نمائندوں کی کارکردگی پربھی سوالیہ نشان ہے ۔ مری کے واحدسرکاری ہسپتال میں علاج معالجہ کی سہولتیں نہ ہونے کے برابرہیں 1983میں ہسپتال میں شعبہ امراض قلب کاافتتاح توکردیاگیامگر32سال گزرنے کے باوجودآج تک امراض قلب کا شعبہ عملی طورپرقائم نہ ہوسکا، یہاں ہارٹ سپیشلسٹ تک تعینات نہیں کیاگیا ہے چندسال قبل USAIDکی جانب سے ہسپتال کودی جانے والی55لاکھ روپے ما لیت کی جدیدمشین بھی بغیراستعمال کے ایک کمرے میں ناکارہ پڑی ہے