Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

مری میں ہونیوالی برفباری سیاحوں کو اپنی جانب کھینچنے لگی

مری میں ہونیوالی برفباری سیاحوں کو اپنی جانب کھینچنے لگی
January 30, 2016
        مری(92نیوز) مری میں ہونے والی برفباری کے بعد سیاحوں کی ایک بڑی تعداد نے پر فضا مقام کا رخ کر لیا ،سیاح برفباری سے بھر پور  انجوائے کر رہے ہیں کیا مناظر ہیں۔ تفصیلات کےمطابق مری میں ہونے والی برفباری نے یہاں کے قدرتی ماحول کی خوبصورتی کو دوبالا کر دیا ہے، ملکہ کوہسار کی آج برف سے تاج پوشی ہوگئی،پربتوں کی شاہزادی نے بھی جیسے برف کا کمبل اوڑھ لیا۔ ایسے نظاروں میں توسیاحوں کی بھی موج لگ گئی ، لوگوں کی  بڑی تعداد سیلفیاں بنانے اور برف سے کھیلنے میں دن بھر مصروف رہی۔ مال روڈ جو سیاحتی سرگرمیوں کا مرکز ہے سیاحوں سے کھچاکھچ بھرا ہے، سردی سخت ہے مگر سب کے چہرے کھلے ہیں۔ وقفے وقفے سے گرتی برف ، گرما گرم مشروبات ، فیملی اور دوستوں کو ساتھ لوگوں کے ویک اینڈ کو ڈبل مزے دار بنا رہا ہے ۔