Saturday, January 22, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

مری میں پانچ دن کے وقفے بعد پھر برفباری کا سلسلہ شروع ہو گیا

مری میں پانچ دن کے وقفے  بعد پھر برفباری کا سلسلہ شروع ہو گیا
January 31, 2019
مری ( 92 نیوز) ملکہ کوہسارمری   میں پانچ دن کے وقفے کے بعد ایک بار پھر سے برفباری کا سلسلہ شروع ہو گیا اور درجہ حرارت منفی ہونے سے سردی کی شدت مزید بڑھ گئی ہے۔ مری میں اس وقت وقفے وقفے سے برفباری کاسلسلہ جاری ہے اور چار انچ کے قریب برفباری ریکارڈ کی گئی ہے ، اس دوران سیاحوں نے بڑی تعداد میں یہاں کا رخ کیاہوا ہے جو اس موسم اور برفباری سے بھرپور لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ مری کی تمام شاہراہوں سے برف صاف کر دی گئی ہے اور ٹریفک  رواں دواں ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق  برفباری  کا یہ  سلسلہ جمعہ تک جاری رہنے کا امکان ہے۔