Tuesday, November 28, 2023

مری میں برفباری کا سلسلہ جاری

مری میں برفباری کا سلسلہ جاری
January 23, 2021

مری (92 نیوز) مری میں آسمان سے برف کےگالے برسنے لگے ، برستی بوندوں نےحسین وادیوں کا حسن مزید نکھاردیا ،بالائی علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کے ساتھ برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔

موسم نے زبردست انگڑائی لے لی، مری میں سفید موتیوں کی بارش سے ملکہ کوہسار کا حسن دوبالا ہوگیا ، دلکش موسم انجوائے کرنے کیلئےسیاحوں نے مری کا رخ کرلیا ہے، روڈ پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

مالم جبہ میں بھی برف باری اور بارش کےامتزاج نے موسم میں رنگ بھر دئیے
سیاح خوب انجوائےکرنےلگے۔

سوات میں بادل برسے تو خوبصورت وادی کا حسن مزید نکھر گیا، ہلکی برف باری اور برستی بوندوں نے سیاحوں کےدل موہ لیے۔