Sunday, December 10, 2023

مری میں بدترین ٹریفک جام‘ سیاح پھنس گئے‘ بارشوں سے لینڈسلائیڈنگ کا خطرہ

مری میں بدترین ٹریفک جام‘ سیاح پھنس گئے‘ بارشوں سے لینڈسلائیڈنگ کا خطرہ
July 7, 2016
اسلام آباد (92نیوز) اپنے اپنے شہروں میں گھومیں پھریں برائے مہربانی یہاں آ کر اپنی عید خراب نہ کریں۔ ملکہ کوہسار نے سیاحوں کا مزید بوجھ اٹھانے سے انکار کر دیا۔ ملکہ کوہسار میں عید کے دوسرے روز سیاحوں کا طوفان امڈ آیا۔ مری میں اکتیس سو گاڑیوں کی پارکنگ کی گنجائش ہے وہاں اس وقت راستوں میں دس ہزار گاڑیاں راستوں میں پھنس گئیں۔ مری ایکسپریس وے پر لوئر ٹوپہ کے مقام پربدترین ٹریفک جام سے مری کا رخ کرنے والے شہری گاڑیوں میں بیٹھے عید منا رہے ہیں۔ ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ اکتیس سو گاڑیوں کی پارکنگ کے حامل شہر میں اس وقت 10 ہزار سے زائد گاڑیاں داخل ہو چکی ہیں۔ ٹریفک کو کنٹرول کرنے کے لیے ایک ہزار ٹریفک وارڈن تعینات کیے گئے ہیں جبکہ راولپنڈی سے ٹریفک وارڈنز کی اضافی نفری بھی مری بھجوا دی گئی ہے۔ ٹریفک پولیس کے مطابق پارکنگ کی گنجائش ختم ہونے پر سیاحوں کی گاڑیاں مسیاڑی سے لے کر سنی بینک تک ٹریفک میں پھنس گئیں۔ دوسری جانب نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے کہا ہے کہ مری اور پہاڑی علاقوں میں جانے والے سیاح غیرقانونی سفر سے اجتناب کریں کیونکہ مری اور دیگر پہاڑی علاقوں میں آج رات موسلا دھار بارش کی توقع ہے جس سے لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔