Monday, November 29, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

مری: غیر قانونی تعمیرات پر مالکان، متعلقہ عہدیداروں کی فہرست طلب

مری: غیر قانونی تعمیرات پر مالکان، متعلقہ عہدیداروں کی فہرست طلب
January 15, 2018

اسلام آباد (92 نیوز) سپریم کورٹ نے مری میں غیر قانونی تعمیرات کے معاملے پر مالکان اورمتعلقہ عہدیداروں کے ناموں کی فہرست طلب کر لی۔
چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے مری میں غیرقانونی تعمیرات سے متعلق کیس کی سماعت کی۔
دوران سماعت چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ غیر قانونی تعمیرات کس کی ہیں؟؟ ذمہ دار کون ہے؟۔ سیاسی اثرورسوخ کی وجہ سے کوئی غیر قانونی تعمیرات نہ چھپائی جائیں۔ انسپکشن ٹیم نے کسی غیرقانونی عمارت کی نشاندہی کی تو اس کے نتائج ہوں گے۔
ادھر ڈپٹی کمشنر مری نے اعتراف کیا کہ مری میں 2003 سے غیر قانونی تعمیرات ہوئی ہیں جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ بلڈوزر کرائے پر لیں اور 5 دن میں غیر قانونی تعمیرات ختم کریں۔ یہ کوئی راکٹ سائنس نہیں۔ جوانی اور بڑھاپے دونوں میں مال روڈ دیکھا ہے۔
چیف جسٹس نے کہا کہ مری میں جائیں منادی کرا دیں۔ جس نے عدالت آنا ہے آجائے۔
ڈپٹی کمشنر مری سے مکالمے کے دوران چیف جسٹس نے کہا کہ یہ غیر قانونی تعمیرات انتظامیہ کی آشیر باد سے ہوئیں۔ غیر قانونی عمارتیں گرائیں ورنہ آپ گر جائیں گے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ یہ ثابت کریں کہ ملک میں قانون کی حکمرانی ہے۔
عدالت نے مری میں غیر قانونی تعمیرات سے متعلق تفصیلات طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 16 جنوری تک ملتوی کر دی۔